30؍ اگست کو جماعت احمدیہ ننگلہ گھنو ضلع ایٹہ یوپی میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ جلسہ زیر صدارت مکرم نعیم خان صاحب صدر جماعت ننگلہ گھنو منعقد ہوا۔ مکرم شیر محمد صاحب سابق معلم سلسلہ نے تلاوت قرآن مجید کی۔ مکرم دانش احمد صاحب نے نعت پیش کی۔ اس اجلاس کی پہلی تقریر مکرم مظہر احمد صاحب انسپکٹر بیت المال نے کی جبکہ دوسری تقریر خاکسار رشید احمد مبلغ انچارج ضلع ایٹہ کی تھی۔ آخر پر عزیزہ ویرا بانو، عزیزہ ثانیہ، عزیزہ عالیہ بانو نے ترانہ پیش کیا۔ بعد صدارتی خطاب و دُعا جلسہ برخاست ہوا۔
(رشید احمد مبلغ انچارج ضلع ایٹہ اتر پردیش )