اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-09-10

دارالصناعت قادیان میں Fresher Meet پروگرام

دارالصناعت کے نئے سیشن 2026-27ء کے طلباء کا پروگرام مکرم ناظر صاحب تعلیم قادیان کی زیر صدارت مورخہ 07 ؍ اگست 2026ء کو دارالصناعت میں منعقد کیا گیا۔ جس میں نئے سیشن کے طلباء کا تعارف اور ہوسٹل دارالصناعت قادیان میں رہائش کے قواعد و ضوابط کے بارہ میں مکرم ناظر صاحب تعلیم نے طلباء کو ضروری ہدایات اور نصائح کیں۔ تلاوت قرآن مجید عزیز انتثار احمد طالب علم پلمبنگ کورس نے پیش کی۔ نظم عزیز منیب احمد نے پیش کی۔ اس کے بعد پرنسپل دارالصناعت نے نئے سیشن کے طلباء کا تعارف کرایا۔

آخر میں مکرم ناظر صاحب تعلیم نے طلباء کو قادیان میں آنے کا مقصد اور ادارہ کے ضروری قواعد بتائے۔دُعا کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔ اللہ اس پروگرام کے بہتر نتائج مرتب کرے۔ آمین

(پرنسپل دارالصناعت قادیان )