اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-08-27

بھارت کی مختلف جماعتوں میں ہفتہ تعلیم القرآن کی بابرکت تقاریب

الحمد للہ ماہِ جولائی کے دوسرے ہفتہ میں بھارت کی درج ذیل جماعتوں نے شایانِ شان طریق پر اجلاسات منعقد کیے۔ جن میں شانِ قرآن اور عظمتِ قرآن کے موضوع پر تقاریرکی گئیں اور احباب کو قرآنِ مجید پڑھنے اور پڑھانے کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی۔جماعتوں کے اسماء درج ذیل ہیں:

صوبہ اڑیسہ: تھروبالی، سیرلو، تالبرکوٹ، مقتدئی پور، کٹراپلی، سونگڑا، گنچہ پاڑا، کیرنگ، کھجوری پاڑا، پنگار سنگھ ، محمود آباد، جٹنی، پوری ۔

صوبہ بنگال: ندیا، مرشد آبادضلع کاندھی زون۔

صوبہ کرناٹک: ساگر، سورب، چکنا گنڈاہلی، رائن ہلی، ہیرے میان گری۔

اللہ تعالیٰ ان تمام جماعتوں کے اخلاص اور ایمان میں برکت عطا فرمائے اور قرآنی برکات سے انہیں مالا مال کرے۔ آمین۔