30؍ جون کو جماعت احمدیہ خانپور ملکی میں مکرم جاوید عالمی صاحب صدر جماعت کی زیر صدارت تربیتی جلسہ منعقد ہوا۔ جس کا آغاز عزیز مدبر احمد صاحب قائد مجلس کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ مکرم ذکی احمد دانش صاحب نے خوش الحانی سے نظم پڑھی۔ مکرم نذرالاسلام صاحب نے تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر کی۔
بعد ازاں خطبہ جمعہ حضور انور سے ایک کوئز پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ہرتنظیم کے پانچ پانچ ممبران شامل ہوئے۔ اللہ کے فضل سے تمام گروپس نے اچھّی تیاری کی تھی۔ محترم صدر صاحب نے ممبران کو انعامات سے نوازا۔ پروگرام میں پردہ کی رعایت سے مستورات بھی شامل ہوئیں۔
آخر پر محترم صدر اجلاس کے صدارتی خطاب اور دُعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔