اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2026-08-27

مسیح موعود و مہدئ معہود ایمان کو ثریاستارے سے واپس لائیں گے

عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ، قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْجُمُعَةِ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ، قَالَ قُلْتُ مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللّٰهِ، فَلَمْ يُرَاجِعْهُ حَتّٰى سَأَلَ ثَلَاثًا، وَفِينَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ، وَضَعَ رَسُولُ اللّٰه صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَى سَلْمَانَ، ثُمَّ قَالَ’’ لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ عِنْدَ الثُّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ أَوْ رَجُلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ‘‘ (بخاری کتاب تفسیر القرآن باب قوله و آخرين منهم لما يلحقو بهم (الجمعة 4897)

حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور آپ پر سورۃ جمعہ نازل کی گئی۔وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے متعلق ابو ہریرہ ؓکہتے تھے میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! یہ کون ہیں ؟ آپ نے اس کا ان کو جواب نہیں دیا۔پھر انہوں نے تین بار پوچھا اور اس وقت ہم میں سلمان فارسی ؓتھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سلمان پر رکھا اور فرمایا اگر ایمان ثریا کے پاس بھی ہو تو ان میں سے کچھ مرد یا فرمایا ایک مر داس تک پہنچ جائیں گے۔